کورین ایئر لائن کی ایگزیکٹو ’’ طیارہ جھگڑا‘‘ کیس میں مجرم قرار

Published on February 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

012
سیؤل ( یو این پی) جنوبی کوریا کی ایئر لائن ’’ کورین ایئر‘‘ کے چیئرمین کی بیٹی کو کھانے پینے کی چیزیں منگوانے پر ہونے والے جھگڑے کا ذمہ دار قرار دیدیا گیا جس کے باعث اسے تین برس جیل کی سزا ملنے کا امکان ہے ۔ عدالت کے مطابق ’’ کو‘‘ جو کہ ایئر لائن کے چیئرمین کی بیٹی اور ادارے کی ایگزیکٹو آفیسر ہیں نے کچھ عرصہ قبل پرواز کیلئے تیار طیارہ رکوا کر باہر سے کچھ کھانے کیلئے منگوایا اور من پسند خشک میوہ فراہم نہ کرنے پر عملے کے ارکان کی تذلیل کی جس سے فلائٹ لیٹ ہوگئی ۔ صورتحال پر طیارے میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور زبردست ردعمل سامنے آیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لڑکی نے ایوی ایشن کے سیفٹی قوانین کی سخت خلاف ورزی کی، اسے واقع کا حقیقی مجرم قرار دیدیا گیا ہے جس پر اسے 3سال تک جیل کی سزا ہونے کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes