وہاڑی،محتسب اعلی پنجاب کی سفارشات پربچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمیشن قائم

Published on February 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

2
وہاڑی( یواین پی)محتسب پنجاب کے ایڈوائزر ، انچارج پنشن سیل اور ڈسٹرکٹ کمشنر فار چلڈرن ضلع وہاڑی محمد رازق نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے محتسب اعلی پنجاب کی سفارشات پربچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمیشن قائم کر دیا ہے اور ہر ضلع و تحصیل میں اس کے نمائندہ مقرر کر دےئے گئے ہیں جو بچوں کی صحت ، تعلیم ، بچوں کے ساتھ جنسی ہراسمنٹ ، جبری مشقت سمیت دیگر شکایات پر فوری اقدامات کریں گے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ضلعی ہیڈ کوارٹر پر وہ خود ضلعی کمشنر برائے چائلڈ کمیشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں اسی طرح تحصیل میلسی میں حاجی الہی بخش اور وہاڑی میں چودھری عبدالغفور تحصیل ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ18سال سے کم عمر بچوں کو صحت، تعلیم ،جبری مشقت، جنسی ہراسمنٹ سمیت پیش دیگر شکایات ضلعی کمشنر برائے چلڈرن یا تحصیل ایڈوائزر کے نوٹس میں لائی جائیں تاکہ ان کے فوری ازالہ کے ذریعے بچوں کو ان کے حقوق دلائے جا سکیں اور بچوں کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی عمل میں لائے جا سکے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کمشنر برائے چلڈرن نسرین فاروق نے اس بارے میں فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes