وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاعباس عارفی

Published on February 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

ATF
عارف والا( یو این پی )آواز تحصیل فورم عارف والاکے صدر عباس عارفی نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا انتظامیہ کی بنیادی ضرورت ہے۔عوام کے بنیادی مسائل کو منظر عام پر لانے کے لیئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔سول سو سائٹی اور میڈیا کل کر عوام کے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ہمیں اپنے اندر قوت برداشت پیدا کرنا ہو گی۔ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔وہ جنرل سیکریٹری اے ٹی ایف کی رہائش گاہ واقع شاہ نواز کا لونی عارف والا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے شہریوں اور سول سوسائٹی کا ساتھ دے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنا آئنی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ادارے کے متعلق معلومات حاصل کر رکتے ہیں۔عباس عارفی کا کہنا تھا کہ آواز تحصیل فورم عارف والا انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کروانا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ آدمی اے ٹی ایف کا ممبر بن سکتا ہے جو عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔اے ٹی ایف کی اعزازی ممبر شپ کے لیئے ہمارے آفس میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔عوام اپنے مسائل ہمارے پاس لے کر آئیں انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔اس موقع پر حاجی محمد شاہد ،مرتضیٰ خوشی،راؤ خالد محمود موجی،رانا مبین احمد اور مفتی عثمان سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy