پہلا نشان حیدر حاصل کرنیوالے کیپٹن محمد سرور کا 69واں یوم شہادت 27جولائی کو منایا جائے گا

Published on July 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

جہانیاں(یو این پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 69واں یوم شہادت 27جولائی کو عقیدت واحترام سے منایا جائیگا۔ وہ پہلا نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے آفیسر تھے۔یواین پی کے مطابق راجہ محمد سرور شہید 10نومبر 1910ء کو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے۔ راجہ سرور شہید نے 15اپریل 1929ء کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی۔ 1944ء میں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی اور 1946ء کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔جولائی 1948ء میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیاکیپٹن راجہ سرور نے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیا انہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطاء کیا گیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题