ٹی ایم اے بورے والاکے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح

Published on February 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 591)      No Comments

BUREWALA
ڈسٹرکٹ فارلسیٹ آفیسر طارق محمود نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح
بورے والا(یواین پی)ٹی ایم اے کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے سبزہ میں ڈسٹرکٹ فارلسیٹ آفیسر طارق محمود نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ چوہدری نثار احمد،ایکسئین ٹی ایم اے عاشق علی جاوید،اے ای او محکمہ تعلیم چوہدری زبیر احمد،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرتڑی چوہدری محمد صغیر رامے،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،صدر کریانہ ایسوسی ایشن راؤ نور محمد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر ڈی ایس اور طارق محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ40ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں محکمہ جنگلات 20ہزار پودے لگائے گا دیگر سرکاری اداروں کو60ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج اور ایئر فورس کی جانب سے بھی15ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے اس خصوصی مہم کے دوران ہر شخص کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہئے کیونکہ درخت لگانے سے آلودگی کا خاتمہ اور آکسیجن کی فراہمی میں بھرپور مدد ملتی ہے ملک کو سرسبز بنا کر ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme