عام آدمی کا پاکستان

Published on May 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

akhtar
وطن پاک کے عام عوام اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ حکمرانوں اور طبقہ اشرافیہ کا پاکستان الگ ہے جہاں انہیں زندگی کی تما م تر سہولیات دستیاب ہیں اور عیش و عشرت کا سامان میسر ہے جبکہ عام عوام کاپاکستان وہ پاکستان ہے جس میں عام آدمی کی عزت و آبرو سمیت جان ومال غیر محفوظ ہے ۔ جہاں روز گار میسر ہے اور نہ زندگی کی بنیادی ضروریات دستیاب ہیں۔عام آدمی بیمار ہوتا ہے تو اسے اپنی صحت خریدنے کے لئے جن ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس جانا پڑتا ہے وہ اس کی جیب پر تو ڈاکہ ڈالتے ہی ہیں اس کو غیر معیاری اور جعلی ادویات دیکر اسے موت کے منہ میں بھی دھکیل دیتے ہیں۔اسی طرح عام آدمی کے پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق اور سہولیات سمیت عدم تحفظ کے باعث شرح اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ عام آدمی کے پاکستان میں انسانی بربادیوں کی ایک نہ ختم ہونے والی فہرست ہے جس سے ہر شہری واقف ہے ۔میڈیا میں بھی اس کی تشریح کی جاتی ہے ۔ ہر خاص و عام بھی عام آدمی کے پاکستان کے مسائل اور مشکلات پر بات کرتا ہوا نظر آتا ہے لیکن اصل مسلہٗ مسائل و مشکلات سے نجات اور محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔عام عوام پارٹی (عام آدمی پارٹی پاکستان)کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ محرومیوں اور مسائل سے نجات کیلئے عام آدمی خود میدان عمل میں نکلے اور اپنی محرومیوں اور مشکلات کے خاتمہ، آئینی ،سیاسی اور بنیادی انسانی حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کے لئے خود کو تیار کرے، اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لیکر خود فیصلے کرے ۔اس کے علاوہ نجات کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ ہر عام آدمی اس نعرے کے ساتھ ؛؛ سیاست ہر عام آدمی کا حق ہے ،، خار زار سیاست میں اترے اور اپنی اجتماعی قوت اور جدوجہد سے محرومیوں اور مسائل کو شکست دیکر اپنی دنیا تخلیق کرے ، جہاں زندگی کی تما م تر نعمتوں اور ثمرات کو حاصل کر سکے یہی انسان کی معراج ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes