سینیٹ انتخابات، 52 نشستوں پر 131 امیدوار مد مقابل

Published on March 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 633)      No Comments

03
اسلام آباد۔۔۔ سینیٹ انتخابات میں 50 جنرل اور 2 اقلیتی نشستوں پر 131 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا، سب سے زیادہ امیدوار فاٹا کی 4 نشستوں پر 36، سندھ کی گیارہ نشستوں پر سب سے کم 12 امیدوار ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق سینیٹ کی کل 52 نشستوں پر کل 131 امیدوار میدان میں ہیں ان نسستوں میں جنرل اور 2 اقلیتی نشستیں شامل ہیں ۔ 7 جنرل 2 علماء و ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستیں مل کر کل گیارہ نشستوں پر سولہ امیدوار میدان میں ہیں سندھ میں علماء و ٹیکنوکریٹ کی 2 نشتوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور ایم کیو ایم کے بیرسٹر سیف جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 7 جنرل نشستوں پر بارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا بلوچستان میں سات جنرل دو علماء و ٹیکنوکریٹ دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست سمیت بارہ نسستوں پر 32 جبکہ خیبرپختونخواہ کی 12 نشستوں پر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 8 امیدواروں کا مقابلہ ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت کی جنرل نشست پر 4 جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر بھی 4 امیدوار سامنے آ گئے۔ فاٹا سے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے ہیں جبکہ دیگر 36 امیدواروں میں 5 مارچ کو مقابلہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy