آج اسماعیل شاہ کی اکیسویں برسی ہے

Published on October 29, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 1,170)      No Comments

\"ismaeel-2810\"
کراچی ۔۔۔ آج پاکستان کے مشہور اداکار اسماعیل شاہ کی اکیسویں برسی ہےاسماعیل شاہ 22 مئی 1962ءکو پشین کے قریب ایک قصبے کلی کربلا میں پیدا ہوئے تھے۔ 1975ءمیں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ مرکز کے بلوچی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ریگ بان اور پہلا ڈرامہ سیریل شاہین تھا جن میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ اسماعیل شاہ کی پہلی فلم سونے کی تلاش تھی تاہم بااعتبار نمائش ان کی پہلی فلم باغی قیدی تھی جو 17 اگست 1986ءکو ریلیز ہوئی۔ اسماعیل شاہ نے مجموعی طور پر 70 فلموں میں کام کیا جن میں 19 فلمیں اردو میں، 25 فلمیں پنجابی میں ، 6 فلمیں پشتو میں اور 20 فلمیں ڈبل ورژن تھیں۔ ان کی مشہور فلموں میں لو اِن نیپال، لیڈی اسمگلر، باغی قیدی، جوشیلا دشمن، منیلا کے جانباز، کرائے کے قاتل اور وطن کے رکھوالے کے نام شامل ہیں۔29 اکتوبر 1992ءکو اسماعیل شاہ کوئٹہ میں وفات پاگئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog