راولپنڈی۔۔۔عسکری قیادت نے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستان کو ہر طرح کی دہشتگردی سے نجات دلائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، متاثرین کی واپسی کیلئے تمام ادارے تیاری کر لی ہے، جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی 17 مارچ سے شروع ہو گی۔ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں ان کوچھپنے کی جگہ نہیں دیں گے۔