ٹیکسلا، سنگین مقدمات میں ملوث بین الا اضلاعی ڈکیت گروہ کے دو ارکان گرفتار

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERAٹیکسلا(یو این پی)تھانہ سٹی واہ کینٹ کی کاروائی قتل اقدام قتل،نقب زنی، متعدد چوریوں سمیت پولیس پارٹی پر فائرنگ جیسے سنگین مقدمات میں ملوث بین الا اضلاعی ڈکیت گروہ کے دو ارکان گرفتار کر لئے،پولیس نے زیر دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر کیانی کی زیر قیادت پولیس پارٹی جس میں ایس آئی مدثر عباس ، سجاد و دیگر شامل تھے نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے ، ڈکیتی کی نیت سے تیاری کرنے والے ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کر لئے ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی کے مطابق مذکورہ گروہ علاقہ میں نقب زنی ، چوری، اقدام قتل سمیت دیگر کئی سنگین واردتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ واہ کینٹ کے علاقہ شادمان ٹاون میں دوران ڈکیتی پولیس کی کاروائی کے دوران انھوں نے پولیس ملازمان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا تھا،ملزمان کے قبضہ سے آتشین اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا،پولیس نے ڈکیت گروہ کے ارکان ایوب خان ولد احمد خان ساکن جمیل آباد ، ممتاز خان ولد محمد انور ساکن ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا کے کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا بتایا جاتا ہے کہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ،ادہر ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے تاہم شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم کی روک تھام ممکن نہیں،کسی شہری کو کوئی شکائت ہو وہ بھلا جھجک مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے ،پولیس کے اعلیٰ افسران کی خصوصی ہدائت پر جرائم کی روک تھام اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،سٹریٹ کرائم روکنے کے لئے کرائے پر دیئے گئے مکانات اور اس میں رہائش پذیر افراد کا تمام ڈیٹا لیا جارہا ہے ،مکینوں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد ی فوری نشاندہی کریں ،جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رتی بھر رعائت نہیں کی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes