خبردار۔۔۔ فیس بک کا غیر ضروری استعمال ڈپریشن کا باعث

Published on March 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 819)      No Comments

06
واشنگٹن۔۔۔امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک پر بلا مصرف وقت گزارنے سے ڈپریشن بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کو ویب سائیٹ پر ان کی سرگرمیوں کی مناسبت سے دو گروہوں میں تقسیم کر کے ان افراد کے رویے کا مشاہدہ کیا۔ تجزیے کے دوران انکشاف ہوا کہ فیس بک پر محض خبریں اور دوسرے صارفین کا پروفائل دیکھ کر وقت صرف کرنے والے افراد میں جلن کا جذبہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog