ایڈو سکول برائے بحالی نابینا افراد واہ کینٹ میں سالانہ نتائج کی تقریب

Published on March 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 764)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی)ایڈو سکول برائے بحالی نابینا افراد واہ کینٹ میں سالانہ نتائج کی تقریب ۔ مہمان خصوصی صدر ایڈو قیصرہ بیگ نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کئے ،معزور افراد کی فلاح و بہبود بہتر تعلیم وتربیت میں ایڈو کا کردار ہمیشہ کلیدی اہمیت کا حامل رہا،خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت اور انھیں معاشرے کا کارامد شہری بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی خدمات سرانجام دے رہا ہے ،سر پرست اعلیٰ ایڈو سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم کی مخلصانہ سرپرستی اور انکی خصوصی دلچسبی سے ادارہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ،سالانہ نتائج کی تقریب سے صدر ایڈو قیصرہ بیگ ، سینئیر نائب صدر سید عبداللہ مسعود ، جنرل سیکرٹری خالد اسحاق اور سکول پرنسپل مہوش رحمان کا خطاب،مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈزر بچوں میں انعامات تقسیم کئے نتائج کے مطابق سٹیپ ون میں زہرہ بتول نے اول ، عائشہ شفیق نے دوئم ، محمد بلال نے سوئم ،سٹیپ ٹو میں علینہ اشرف نے اول نورالعین شاہد نے دوئم ، محمد عثمان نے سوئم،سٹیپ تھری میں فاطمہ آصف نے اول سندس فاطمہ نے دوئم ،شہریار خان نے سوئم،تھرڈ کلاس میں سمیر قادر نے اول کلا س پنجم میں سمیع اللہ اور فروا علی نے اول بلال احمد عباسی نے دوئم اسی طرح ٹیکنیکل کلاس میں شیر احمد نے اول جبکہ قاری جاوید اقبال نے دوئم ، کمپوٹر کلاسز میں محمد شرجیل نے اول پوزیشن حاصل کیں،پرنسپل مہوش رحمان نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کیں، ایڈو سکول برائے بحالی نابینا افراد 26 ایریا گدوال واہ کینٹ میں سالانہ نتائج کے موقع پر خصوصی بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ،جبکہ آرمی پبلک سکول پشاور میں سانحہ پر شہدا ء کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی ، بچوں نے مشہور ملی نغمہ میں ایسی قوم سے ہوں جس کے وہ بچوں سے ڈرتا ہے بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے،گا کر حاضرین محفل سے خوب داد حاصل کی بہترین پرفارمنس پر میوزک ٹیچر آصف ہاورن آشر کو منتظمین کی جانب سے خصوصی مبارک باد ؛پیش کی گئی،ا س موقع پربچوں کے والدین کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اخلاق بٹ ، ڈاکٹر صابر حافظ وسیم چوہدری ،عمران احمد ،اظہر محموداور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes