دس محرم الحرام کے بعد فٹبال کاانڈر16 بچوں کا انٹرنیشنل طرز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا سردار نوید حیدر

Published on September 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

لاہور( یواین پی) پنجاب فٹبال اسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر خان نے کہا ہےکہ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 10محرم الحرام کے فوراً بعد ملتان میں فٹبال کاانڈر16 بچوں کا انٹرنیشنل طرز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس میں تمام پلیئرز کو کٹ،ٹریک سوٹس،اور دوسری ٹریننگ کی اشیاء مفت فراہم کی جائینگی۔کیمپ میں کھلاڑیوں کوبہترین رہائش اور کھانابھی فراہم کیا جائیگاگیا،جبکہ کیمپ کے لئے سلیکٹ کئے گئے پلیئرز کو رولز کے مطابق ٹی اے ڈی اے دیا جائیگا- ٹرائلز میں 33کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائیگا اور ان کھلاڑیوں کوفیفاکے کوالیفائڈ کوچ محسن الحسنین اور دیگر کوالیفائڈ کوچز کی زیرے نگرانی جدید خطوط پر ٹریننگ دی جائیگی اور
ایک ماہ کے تربیتی کیمپ کے بعد پنجاب کی ٹیم سلیکٹ جائیگی جو نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ جس کے ٹرائیلز مورخہ ۳ ستمبر کو صبح ۱۱ بجے ہوں گے پوگرام کے مطابق ڈی جی خان ڈویڑن ،ملتان ڈویڑن، سرگودھا ڈویڑن،راولپنڈی ڈویڑن،بہاولپور ڈویڑن، کے پلیرز مورخہ ۲ ستمبر کو شام 6 بجے تک پنجاب فٹبال اسٹیڈیم لاہورمیں رپورٹ کریںساہیوال ڈویڑن ،گجرانوالا ڈویڑن لاہور ڈویڑن اور فیصل آباد ڈویڑن کے پلیرز مورخہ ۳ ستمبر صبح ۱۰ بجے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم لاہورمیں رپورٹ کریں۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے تمام پلیئرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی کٹ اور ب فارم آپنے ہمراہ لائیں۔جن کی تاریخ پیدائش -۱-۱-۲۰۰۴ 1/1/2002کے بعد کی ہونی ضروری ہے۔سردار نوید حیدر خان نے کہا کہ کیمپ کے۳۳ پلیئرز کا انتخاب صرف میرٹ پر کیا جائیگا،

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes