ادبی تنظیم’’نظمینہ‘‘کے زیر اہتمام عطاالرحمان تمثیل کے ساتھ ایک شام

Published on March 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,026)      No Comments

BUREWALA PHOTO 1-31032015
بورے والا(یو این پی)عطاالرحمان تمثیل کی شاعری کے جذبات میں لتھڑی ہوئی شاعری ہے،ان خیالات کا اظہار معروف انشائیہ نگار استاذالشعراء اے غفار پاشاایڈووکیٹ نے معروف ادبی تنظیم’’نظمینہ‘‘کے زیر اہتمام عطاالرحمان تمثیل کے ساتھ شام میں صدراتی خطبہ ارشاد کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ عطاالرحمان تمثیل شاعر بے مثال ہیں اور اپنے ماحول سے خیالات تراشنے میں مصروف رہتے ہیں تقریب رونمائی وجشن بہاراں مشاعرہ میں حاجی شہباز احمد ڈوگر،احمد رضوان(ملتان)،رانی آکاش(ساہیوال)مہمان خصوصی تھے جبکہ ابراہیم حسان (حاصل پور)نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی جشن بہاراں مشاعرہ میں اے غفار پاشا، عطاالرحمان تمثیل،احمد رضوان(ابراہیم حسان)،صہیب عدنان،وحید قریشی،مطلوب اطہر، پروفیسر فخر الدین راضی،زعیم رشید،اکرام چوہدری،ندیم رومان،عمران حیدر مدہر،واثق نظامی،پروفیسراعجاز ساحر،ندیم صابر،محمود پون،آصف شہزاد اور دیگر شعراء اکرام نے اپنا کلام سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا چیئرمین ادبی تنظیم نظمینہ وحید قریشی اور صدر زعیم رشید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا صاحب شام عطا الرحمن تمثیل نے کہا کہ ادبی تنظیم نظمینہ نے بورے والا میں بھرپور ادبی تقریبات کر وا کر لوگوں میں ادب کا شعور بیدار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy