کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش ‘موسم خوشگوار

Published on April 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 813)      No Comments

3
کوئٹہ/چمن/زیارت(یو این پی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے موسم خوشگوار گیا۔ جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے چمن ،پشین ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ ،قلات،مستونگ اورگردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔چمن ،ہنہ اوڑک اور گردونواح میں آج صبح سویرے سے وقفے وقفے سے موسلادھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔بارش کے ساتھ ہی کوئٹہ سمیت چمن شہر اور گردونواح کے علاقوں میں جاری طویل خشک سالی کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دوروز تک چمن میں مزید بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog