برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات کی مہم زورو شور سے جاری

Published on April 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 804)      No Comments
02
لندن(یو این پی) رواں برس کے برطانوی پارلیمانی انتخابات میں کانٹے دار مقا بلوں کے امکانات ہیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون واضح کر چکے ہیں کہ وہ یورپی یونین میں اپنے ملک کی رکنیت برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے ریفرنڈم کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح یورپی اتحاد کی مخالف نئی سیاسی جماعت یونائٹڈ کنگڈم انڈیپنڈنٹ پارٹی بھی انتخابات کے بعد حکومت سازی میں اہمیت اختیار کر سکتی ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اِس وقت وزیر اعظم کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی کو بڑی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی پر معمولی سبقت حاصل ہے ،جبکہ لیبر پارٹی کی حمایت میں سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی انتخابی مہم میں کود پڑے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق 7 مئی کے الیکشن میں خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی امور کی جگہ اِس مرتبہ اسکول، ہسپتال، تعلیم اور ٹیکسوں کا نظام انتہائی زیادہ اہمیت اختیار کیے ہوئے ہیں۔انتخابی مہم میں عالمی امور پر بحث دکھائی نہیں دے رہی اور سیاسی جماعتیں داخلی معاملات پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ان برطانوی انتخابات میں سب سے اہم یورپی یونین میں برطانیہ کی رکنیت کا معاملہ ہے۔ مبصرین کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ 7 مئی کے الیکشن سے قبل سیاسی جماعتیں خارجہ پالیسی پر مشکل سے ہی بحث کر سکیں گی۔ برطانیہ میں اِس تبدیلی کے حوالے سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ لندن حکومت عالمی منظر سے اپنے اب تک کے عسکری اور سفارتی کردار سے پیچھے ہٹنا چاہتی ہے۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes