اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاری کر لی گئی

Published on November 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

لاہور(یو این پی) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاری کرلی، ٹرین کا کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 70 روپے ہوگا، نئے کرایہ نامہ کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے لیے نئے کرایہ نامہ کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔سمری میں اورنج لائن ٹرین کے کرائے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اپنی سمری میں تجویز دی ہے کہ اورنج ٹرین کا کرایہ اسٹاپ کے لحاظ سے مقرر کیا جائے گا، ٹرین کا کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 70 روپے ہوگا، اورنج ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز ریشنلائز ہوگا، بتایا گیا ہے کہ پہلے اسٹاپ کا کرایہ 20 روپے اور آخری اسٹاپ کا کرایہ 70 روپے ہوگا، اورنج ٹرین کا کرایہ اسٹاپ کے لحاظ سے مقرر کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy