رواں سال دو سے تین انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان بلانا چاہتے ہیں‘ شہریار خان

Published on April 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments
02
لاہور ( یو این پی)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے رواں سال دو سے تین انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان بلانا چاہتے ہیں ۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں ۔یواین پی سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ زمبابوے بورڈ سے ہوم سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاس میں زمبابوے کیساتھ سیریز کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگرزمبابوے بورڈ کیساتھ معاملات طے پاگئے تو زمبابوے کی ٹیم 15مئی کو پاکستان آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیریز کے حوالے سے ہالینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیموں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes