نالج اکانومی کی بنیاد پرملک تیزی سے ترقی کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

Published on July 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اسلام آباد( یواین پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی معاشرے کی بہتری کے لئے تعلیم کے ساتھ تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں علم پر مبنی معیشت کا دور آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے، نالج اکانومی کی بنیاد پرملک تیزی سے ترقی کرے گا، معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔وہ ایوان صدر میں غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ کے 25ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ گریجویٹ ہونے والے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ اس کامیابی میں ان سب کا کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علم کی کوئی حد نہیں ہے، نوجوانوں کو اس راستے پر چلتے ہوئے مزید علم کی جستجو جاری رکھنی چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اس میدان میں آگے بڑھنے کے لئے علم کے ساتھ اچھے اخلاق، انسانی ہمدردی اور انکساری اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آج دنیا میں علم کی بہتات ہے، چوتھا صنعتی انقلاب بڑی تیزی سے رونما ہونے جا رہا ہے، ایسے میں پاکستان کو تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں مقابلے کے لیے ذہانت کو فروغ دینا ہوگا، اب صرف قدرتی وسائل کی بنیاد پر دیرپا ترقی ممکن نہیں بلکہ اس کے لئے ذہانت اور فکر کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس میدان میں پاکستان مقام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس مقصد کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کفایت شعاری کے فروغ، بدعنوانی کے خاتمے اور بروقت درست فیصلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے موجودہ حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题