پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فوری آڈٹ کیا جائے: وزیر خزانہ

Published on April 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

abc    اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فوری آڈٹ کیلئے آڈیٹر جنرل کو مراسلہ ارسال کردیاہے ۔وزارت خزانہ کی طرف سے آڈیٹر جنرل کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2009-10ءسے مالی سال 2013-14ءکے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فوری طور پر آڈٹ کیا جائے تاکہ اخراجات کا اندازہ کیاجاسکے اور غیرقانونی اخراجات سے نمٹاجاسکے ۔ یادرہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی بحران کا شکار ہے اور آڈٹ کے بعدامکان ہے کہ فنڈز کا بھی اعلان کیاجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes