گوادر کاشغر روٹ بلوچستان کے عوام کی عین خواہش کے مطابق ہوگا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

Published on April 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments
5
کوئٹہ (یو این پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کا شغر روٹ بلوچستان کے عوام کی خواہش کے مطابق ہوگاوفاقی وزیر احسن اقبال 6مئی کو کوئٹہ آر ہے ہیں جہاں پر وہ گوادر کاشغر روٹ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دینگے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کی شام کوبلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں دو ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التواء پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام جو چاہئیں گے وہی ہوگااور کسی قسم کے گوادر کا شغر روٹ پر کوئی تبدیلی نہیں ہوگی وفاقی وزیر احسن اقبال 6تاریخ کو کوئٹہ آر ہے ہیں وہ گودار کاشغر روٹ اور سینڈھک پروجیکٹ اور دیگر منصوبوں کے بارے میں تمام سچائی کے ساتھ ارکان کو پریفینگ دینگے اور بلوچستان کے عوام اور ارکان اسمبلی کے تحفظات کو دور کرینگے اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی کے پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وقاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے جو ہمیں قابل قبول نہیں ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق کی پاسداری کرینگے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے دینگے سپیکر میر جان محمد جمالی نے کہاکہ کیونکہ زمرک خان اچکزئی اور نصر اللہ زیرے نے علیحدہ علیحدہ تحریک التواء پیش کی ہیں اس لئے دونوں کو ایک تحریک التوا ء بنا لیا جاتا ہے اور اس تحریک التواء پر 21اپریل کو دو گھنٹے بحث ہوگی زمرک اچکزئی نے اپنی تحریک التو اء پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 28فرور ی کے اجلاس میں گوادر کا شغر روٹ کے بارے میں قراردار منظورہوگئی تھی اور سیکرٹری اسمبلی کو وفاقی وزیر احسن اقبال کے پاس بھیجا تھا تاکہ انہیں بتایا جائے کہ اسمبلی میں کیا قرارداد پاس ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اس وقت ایوان میں موجودہیں ہماری قرارداد کو اہمیت نہیں دی جاتی توہمیں یہاں بیٹھنے کا کیا حق ہے کیا ہم صرف تنخواہ لیتے رہیں گے
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes