قائد ایم کیو ایم نے عوام کو فوج کیخلاف بھڑکانے کیلئے میڈیا کا سہارا لیا :ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر

Published on May 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

276848_39984623
اسلام آباد (یواین پی ) ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاک فوج اور اس کی قیادت کے بارے میں بیان غیر ضروری اور بیہودہ ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کے سہارے عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقریر بلاجواز اور نفرت انگیز ہے ، انہوں نے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے کیلئے میڈیا کا سہارا لیا ، پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا فوجی قیادت سے متعلق ایسے بیانات برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا غیر ذمہ دارانہ تبصرے اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کے عوام کو ریاست کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش ہے ، الطاف حسین کی تقریر پر قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题