صائمہ نور اور ٹی وی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی44 ویں سالگرہ آج منائی جائیں گی

Published on May 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 845)      No Comments

SN
لاہور (یواین پی) فلمسٹار صائمہ نور اور ٹی وی کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کی44 ویں سالگرہ آج 5 مئی بروز منگل کو منائی جائیں گی صائمہ نور5 مئی1971 کو ملتان میں پیدا ہوئی فلم انڈسٹری میں ابتداء سے لے کر ابھی تک بے شمار کامیاب فلمیں کی ہیں ۔صائمہ نور اور سلطان راہی مرحوم کی جوڑی فلم بینوں میں بڑی مقبول ہوئی او راس کے ساتھ انہوں نے اپنے دور کے تمام ہیروز کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کے طور پر کام بھی کیا جبکہ ٹی وی کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز 5 مئی1971 کو گجرات میں پید ا ہوئیں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا شگفتہ اعجاز کے بے شمار ڈرامہ سیریل کریڈٹ پر ہیں شگفتہ اعجاز آج بھی ٹی وی ڈرامہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں ۔ فلمسٹار صائمہ نور لاہور میں اور اداکارہ شگفتہ اعجاز کراچی میں اپنی اپنی سالگرہ منائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes