پاکستان ٹیم سری لنکا سے آج وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی

Published on September 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)ایشیا کپ میں سفر ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے آج وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگی۔کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، افتخار احمد اور سعود شکیل دبئی سے براستہ اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔قومی اسکواڈ کے باقی ارکان آج شام دبئی کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔بولنگ کوچ مورنی مورکل جنوبی افریقا اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes