وہاڑی، آتشزدگی کے دوران جل جا نے والی دکانوں کے متا ثرین کے درمیان امدادی چیک تقسیم

Published on May 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

5-5-2015 MNA Sajid Vehari 5-5-2015
وہاڑی( یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے قصبہ دیوان صاحب میں آتشزدگی کے دوران جل جا نے والی دکانوں کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے28لا کھ روپے کی گرانٹ کروا دی ہے اس سلسلہ میں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ نے قصبہ دیوان صاحب میں متا ثرین کے درمیان امدادی چیک تقسیم کیے اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ سیف اللہ ساجد ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مختاراحمد جوئیہ ، منیجر اوقاف خالد محمود ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر وٹو بھی مو جو د تھے اس موقعہ پر ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ پنجاب حکومت مشکلات کے شکار عوام کی ہرممکن مدد کررہی ہے نا گہانی آفات کے شکار افراد کو بلا تا خیر مدد فراہم کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوامی خدمت بخوبی اداکررہے ہیں ڈی سی او نا صر جمال ہو تیا نہ اتفاقی حادثہ میں جو نقصان ہوا اُس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسوس کااظہار کیا ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرین کی فوری مدد کا حکم دیا تھا جس کے مطابق نقصان کے فوری ازالہ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ سیف اللہ ساجد کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی نے فوری طور پر نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ حکومت کو بجھواد ی تھی جس پروزیر اعلیٰ پنجاب نے بلا تا خیر گرانٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ دُکھی افراد کے مسائل کا مدوا خادم اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے اور وزیر اعلیٰ کی یہ کو شش ہے کہ آفات کے شکار افراد کوبے یارومددگار چھوڑنے کی بجائے انکی فوری بحالی کویقینی بنا یا جا ئے اور آتشزدگی کے متا ثرین کی فوری بحالی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام قابل تحسین ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes