حرم شریف میں ایک بار پھر ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

Published on June 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments


جدہ ( زکیر احمد بھٹی) حرم شریف میں ایک بار پھر ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی حرم شریف کی بالائی منزل سے ایک 56سالہ بنگلہ دیشی نے جمعرات کی صبح چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ مطاف میں موجود ایک سوڈانی زائر اس سے متاثر ہوکر زخمی ہوگیا۔ یہ ایک ہفتے کے اندر اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ابتدائی رپورٹ میں یہ نہیں معلوم ہوسکا تھا کہ مطاف میں متاثر شخص کا تعلق کس ملک سے ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ ایک سوڈانی تھا۔ ایشیائی اس کے اوپر آکر گرا جس سے اسکا دایاں بازو ٹوٹ گیا جبکہ کئی دانت بھی ٹوٹ گئے۔ شہری دفاع کے اہلکار اسے اجیاد اسپتال علاج کیلئے لے گئے تاہم ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے النور اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سی سی کیمروں کی مدد سے بتایا کہ بنگلہ دیشی نے رکاوٹیں عبور کرکے پہلی منزل پر پہنچ کر چھلانگ لگائی ۔ اس کے آس پاس کوئی نہیں تھا۔ الحرم پولیس اسٹیشن کے اہلکار واقعہ کے حقیقی محرکات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题