وزیراعظم محمد نوازشریف کی ناروے کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو

Published on May 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

11
اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ناروے کے وزیراعظم سے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ناروے کے سفیر کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ناروے کے سفیر کی کمی محسوس کرینگے اور ان کی میت جلد ناروے پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاں بحق ہونے والے سفارتکاروں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کی پوری کوشش کرینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہے اور ناروے کی قوم کے رنج و غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے آنجہانی سفیر کے خاندان سے اپنی ذاتی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ ناروے کے وزیراعظم نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے بروقت کوششوں اور ایک روزہ سوگ کے فیصلہ پر اظہار تشکر کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes