اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ، ایف اے اور بی اے کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہوں گے

Published on May 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 650)      No Comments

06
اسلام آباد (یو این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء کے میٹرک، ایف اے اور بی اے کے امتحانات 18 مئی 2015ء کو ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہو رہے ہیں۔ ہفتہ کو کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا کے بیان کے مطابق تمام طلباء کو رول نمبر سلپس ان کے پتہ پر بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن طلباء کو رول نمبر سلپس موصول نہیں ہو سکی ہیں وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاؤن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ امتحانی مراکز میں قابل قبول ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy