ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جیولری کی معروف برانڈ ’’تنیشک‘‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون معروف جیولری کی برینڈ ’’تنیشک‘‘ کا حصہ ہوں گی۔ وہ اس کمپنی کے نت نئے ڈیزائن کو اشتہار میں متعارف کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ اداکارہ کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ جیولری کے ڈیزائن انتہائی لاجواب ہیں، انہیں خوشی ہے کہ وہ اس برانڈ کا حصہ بنی ہیں۔ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کے اس اشتہاری مہم سے منسلک ہونے سے اس برانڈ کا مزید نام ہوا اور یہ کمپنی مزید ترقی کرے۔