پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر چل بسے

Published on November 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

2
لاہور(یو این پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔میڈیا کے مطابق بے نظیر بھٹو کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر بدر کو 2 روز قبل سینے میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ جہانگیر بدر کافی عرصے سے جگر اور معدے کے مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث انہوں نے اپنی جماعت کی سرگرمیوں اور تقاریب میں جانا بھی محدود کردیا تھا۔جہانگیر بدر 25 اکتوبر 1944 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی۔ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے 2 مرتبہ وفاقی وزیر رہے۔ جہانگیر بدر نے 60 کی دہائی میں طلبا سیاست سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور باقاعدہ طور پر پہلی مرتبہ 1988 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وہ وفاقی وزیراور سینیٹ میں لیڈرآف دی ہاؤس بھی رہ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog