بھارت کی دوڑ مریخ تک۔۔

Published on November 4, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

\"6\"
نئی دہلی ۔۔۔بھارت آئندہ ہفتے اپنا ایک مصنوعی سیارہ مریخ روانہ کر رہا ہے جس کی کامیابی کی صورت میں وہ مریخ کی جانب مشن بھیجنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔بھارت یہ سیارہ منگل کو جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے متصل جزیرہ نما علاقے سری ہری کوٹا میں قائم اپنے خلائی مرکز سے روانہ کرے گا جہاں اس لانچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کسی بھی سیارے کی جانب بھیجا جانے والا بھارت کا یہ پہلا خلائی مشن ہوگا جسے خلائی میدان میں بھارت کی پیش رفت اور کامیابیوں کا ایک نمایاں اظہار قرار دیا جارہا ہے۔ بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے انڈیا اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن  کے ترجمان دیو پرساد کارنک کے مطابق مصنوعی سیارہ آئندہ سال ستمبر میں مریخ کے مدار میں داخل ہوگا اور یہی اس سیارے کا اصل امتحان ہوگا۔ ترجمان کے بقول بغیر خلاباز کے بھیجے جانے والے اس مشن کا اول مقصد مریخ تک پہنچنے کی بھارتی صلاحیت کا اظہار اور اس کے بعد ایک بامعنی سائنسی تجربہ  کرنا ہے جس کے لیے پوری قوم بے چینی سے منتظر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy