لیڈی ایس ایچ او کا چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

Published on October 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

پولیس نے دو منشیات فروشوں کوگرفتا رکرلیاجو چل پھر کر منشیات کا دھندہ کرتے تھے
اوکاڑہ (یواین پی ) لیڈی ایس ایچ او نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا دو موبائل منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں ڈی پی او کی جانب سے شاباش دی گئی تفصیلات کے مطابق ریحانہ کوکب نے تھانہ چورستہ میاں خان کا بطور ایس ایچ او چارج سنبھالتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعیدملک کے حکم کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیر اتنگ کرنا شروع کر دیا ہے پولیس نے دو منشیات فروشوں کوگرفتا رکرلیاجو چل پھر کر منشیات کا دھندہ کرتے تھے تا کہ پولیس کی جانب سے گرفتاری سے محفوظ رہیں گرفتار منشیات فروشوں میں اللہ دتہ ولد محمد فاروق سکنہ اقبال پورہ اور محمد الطاف ولد نواب سکنہ اقبال پورہ شامل ہیں ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چلان پیش کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog