محمد نوازکو کامیاب کروانے کے لیئے ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے۔محمد جمیل،سجاد کاہلو

Published on May 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

20150514_174801
آفن باخ جرمنی(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف آفن باخ نے گزشتہ روز چوہدری محمد نواز چیچی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں چوہودری محمد نواز چیچی کے ساتھ چوہدری محمد قذافی اور چوہدری شبیر گوندل نے خصوصی شرکت کی ۔ تحریک انصاف آفنباخ کے راہنما محمد جمیل اور سجاد کاہلو نے کہا کہ ہم چوہدری محمد نواز اور اُن کے ساتھی پینل کو کامیاب کروانے کے لیئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔اس موقع پرچوہدری محمد نواز چیچی کا کہنا تھا کہ جرمنی سے الیکشن لڑنے کا مقصد صرف اور صرف جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے نا کہ سیاست کرنا۔چوہدری محمد نواز چیچی کا مزیدکہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی عوام عمران خان اور تحریک انصاف کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں مسلم لیگ ن کی دھاندلی زدہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ٹوٹل ناکام ہوچکی ہے عوامی مسائل حکومت کے منشور میں کہیں دور دور نظر نہیں آتے۔اس موقع پر حاضرین نے سانحہ صفورا چورنگی کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اس سانحہ میں شہید ہونے والے 45افراد کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کیا اورشہداءکے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔محمد جمیل اور سجاد کاہلو کے علاوہ مبین احمد،وکی،بوبی،شوکت دھدرا نے بھی اس ظہرانے میں شرکت کی ۔ آخر میںچوہدری محمد نواز چیچی نے تحریک انصاف آفن باخ کا شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog