تعلیم ایسا زیور ہے جو انسان کے باطن کو سنوارتا ہے ناصر جمال ہوتیانہ

Published on May 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 792)      No Comments

15-5-2015
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ تعلیم ایسا زیور ہے جو انسان کے باطن کو سنوارتا ہے اساتذہ معاشرے میں روحانی باپ کا درجہ رکھتے ہیں اساتذہ طلبا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دیں اور ان کے لیے رول ماڈل بنیں یہ بات انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ا س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کامران خان ، پرنسپل ڈی پی ایس راؤ محمد اسماعیل بچوں کے والدین اور اساتذہ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور مستقبل ہیں انہیں والدین اور بڑوں کی عزت سکھائیں اور مغربی ثقافتی یلغار سے نئی نسل کو بچانے کے لیے اساتذہ ان کی ذہنی تربیت پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر نے خطے خصوصا پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اس صورتحال کے پیش نظر ہمیں لسانی ، فرقہ ورانہ ، علاقائی اور قومیت کی تعصب سے پاک ذہن تخلیق کرنے ہیں جوان تمام عصبیتوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تقریب کے اختتام پر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes