بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچاناچاہتاہے،شیخ رشید

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں ہونے والی سرمایہ کاری ضائع ہوگئی، افغانستان میں بھارت کے66کیمپس تھے،خطے میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں،جب افغانستان میں حکومت بن جائے تو پریس کانفرنس کروں گا، افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویزات آئے ہیں ان کا فیصلہ حکومت کریگی۔پاکستانی وفد نیکابل کا دورہ کیاتو بھارت میں بے چینی پیداہوئی،بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچاناچاہتاہے،12ستمبر سے چمن اور طورخم کو اپ گریڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ اور گوادر میں حملہ کرنے والے افغانستان سے آئے تھے،طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے،پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر ناز ہے، طالبان کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش اچھی بات ہے۔تمام اداروں کو ایک چھت کے نیچے لا رہے ہیں، افغانستان کے نئے سیاسی حالات ایک حقیقت ہیں،ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان بننے جا رہا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی،بلاول،شہبازشریف،فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی۔دنیاکدھرجارہی ہے،اپوزیشن کوسمجھ ہی نہیں،پوری دنیاکی میڈیامیں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题