جہاد کے مسائل

Published on November 5, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 862)      No Comments

\"5\"

مجاہدین کی عورتوں کی عزت و حرمت اور جو مجاہد کے پیچھے اس کے گھر میں خلیفہ بنتا ہے ، پھر اس کی خیانت کرتا ہے۔ سیدنا سلیمان بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجاہدین کی عورتوں کی حرمت گھر میں رہنے والوں پر ایسی ہے جیسے ان کی ماؤں کی حرمت اور جو شخص گھر میں رہ کر کسی مجاہد کے گھر بار کی خبر گیری کرے، پھر اس میں خیانت کرے، تو وہ قیامت کے دن کھڑا کیا جائے گا اور مجاہد سے کہا جائے کا کہ اس کے عمل میں سے جو چاہے لے لے۔ ( پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ) تمہارا کیا خیال ہے؟
مختصر صحیح مسلم
1094

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog