امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی وفاقی وزیر داخلہ نثارعلی خان سے ملاقات

Published on September 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

444
اسلام آباد۔۔۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انکے ساتھ باہمی دلچسپی اور بالخصوص علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ملکر خطے میں امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ امریکی سفیر نے انہیں یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes