پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں12 سونرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ خو ش آئند ہے، بشیر مہدی

Published on May 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

33
لاہور(یواین پی) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بارہ سونرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ خو ش آئند ہے، سرکاری ہسپتالوں میں عملہ کی کمی دور ہونے سے مریضوں کو فوری ریلیف ملے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نجی اداروں کی مشاورت سے کام کرے،اس کمیشن کے قیام سے شعبہ صحت میں بہتری آنی چاہیے او ر عوام کو فائدہ ہونا چاہیے۔یہ درست ہے کہ ا س کمیشن کا قیام صوبے میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فرا ہمی کی جانب تاریخی اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت اصلا حات رہی ہے۔جھنگ میں یونیورسٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف کئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes