اب اور وقت نہیں ملے گا، سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو سخت پیغام دے دیا

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

123ریاض (یو این پی) سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن کی دی گئی مدت کا اختتام 21 جنوری کو ہو چکا ہے اور یہ خبریں بھی رد کر دی گئی ہیں کہ تاریخ میں کسی قسم کی کوئی توسیع کی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر خالد السیخان کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ کو یکم اپریل تک بڑھائے جانے کی خبر غلط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکیوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن اور ان کے خاندانوں کی ہیلتھ انشورنش لازم ہے۔

انہوں نے یہ وضاحت مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کی۔ اس سے پہلے بدھ کے روز ایک مقامی اخبار نے خبر دی تھی کہ بائیو میٹرک رجسٹریشن کی تاریخ یکم اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ہیلتھ انشورنس لازم ہے۔ غیر ملکیوں کے خاندان کو نیا اقامہ یا اقامہ کی تجدید صرف اسی صورت میں کی جائے گی کہ جب ان کی انشورنس پالیسی ہیلتھ انشورنس کونسل کے ذریعے داخل کی گئی ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy