سرکاری دفاتر میں سائلوں کی داد رسی کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جا رہا ہے ناصر جمال ہوتیانہ

Published on May 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

18-5-2105
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں سائلوں کی داد رسی کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جا رہا ہے البتہ سائل بھی غیر ضروری تمہید باندھنے کی بجائے حقائق پر مبنی شکایات یا مسئلہ بیان کریں یہ بات انہوں نے ویٹنگ روم میں سائلوں کی درخواستوں پر کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی شکایت پر بلاتامل کاررائی کریں اور شکایت درست ہونے کی صورت میں اس کا فوری ازالہ کریں اور غلط ہونے کی صورت میں اپنی مفصل رپورٹ کے ساتھ داخل دفتر کریں انہوں نے کہا کہ درست شکایات کو نظر انداز کرنے والے افسر یا اہلکار کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ سائل بھی غلط بیانی سے گریز کریں اور حقائق کے منافی درخواستیں دے کر اپنا اور سرکاری افسران کا وقت ضائع مت کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题