وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

Published on May 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

99
اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے  ملاقات کی ہے، جس میں  دہشت گردی کے واقعات میں راکے ملوث ہونے کی رپورٹس اورشواہد پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں جہاں ملک کو داخلی اور خارجی  سطح پر لاحق خطرات پربات ہوئی اورملکی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ  لیاگیا وہیں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں میں را کے ملوث ہونے کی رپورٹس اورشواہد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme