ایران اپنے جوہری سائنسدانوں تک رسائی نہیں دے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای

Published on May 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

66
تہران( یوا ین پی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ تہران جوہری تنازعے کے حل کے سلسلے میں چھ عالمی طاقتوں کی طرف سے کوئی نامناسب مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ایکا کہنا تھا کہ ہم دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ہم غیر مناسب مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔ ایران اپنے (جوہری) سائنسدانوں تک رسائی نہیں دے گا۔ خیال رہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے حتمی معاہدہ رواں برس جون میں متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme