سندھ:پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ، رہائشیوں کا قطرے پلانے سے انکار

Published on November 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 783)      No Comments

555
کراچی(یو این پی)کراچی میں پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران اورنگی ٹاون کے متعدد رہائشیوں نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا،تاہم منتظمیں پرامید ہیں کہ انکارکرنے والے افراد کو راضی کرلیں گے،پولیس کے سخت پہرے میں انسداد پولیو مہم کو دوسرا روزملیر گڈاپ، کورنگی اور اورنگی چند یونین کونسل میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے گئے،منتظمین نے مہم کے دوران 10 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگیٹ رکھا ہے اورنگی ٹاون کی حساس قرار دی گئی یونین کونسل 10 میں پولیو ہیلتھ ورکر بچوں کو قطرے پلانے پہنچے تو متعدد والدین نے صاف انکار کردیا،ہیلتھ ورکرز کے مطابق حساس قرار دی گئی یونین کونسل ایک اور دس میں اب تک انکار کے 15 کیسسز سامنے آئے ہیں اور انکار کرنے والدین کو قائل کرکے بچوں کو قطرے پلائیں گے،بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں میں دو طرح کے والدین شامل ہیں، ایک وہ جن کے بچوں کی ویکسینشن مختلف اسپتالوں سے جاری ہے جبکہ کچھ افراد مذہبی رجحان کے باعث بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر راضی نہیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes