علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے عنقریب سہولت سینٹر قائم

Published on May 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

3....
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کے لئے عنقریب ایک “سہولت سینٹر”قائم کرے گی جہاں کمپیوٹر ٗ انٹرنیٹ جیسی دیگر سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ پنشن وغیرہ کے امور کے سلسلے میں یونیورسٹی آنے والے ریٹائرڈ کارکن اس سینٹر میں آرام اور استفادہ کرسکیں گے۔ عنقریب پنشن اور دیگر واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کے لئے ایک نیا نظام اختیار کیا جائے گا”ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب سے خطاب میں کیا۔تقریب کا اہتمام آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کے آفیسرز کلب میں کیا تھا۔ جس میں یونیورسٹی کے تقریباٗ تمام آفیسرز نے شرکت کی۔ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرز میں سابق ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ٗ اقبال حسین ٗ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سابق ڈائریکٹر ٗ محمد قاسم حیدر ٗ وفاقی محتسب سیل کے سابق ڈائریکٹر عبدالحمید ٗ ڈپٹی رجسٹرار اسماعیل فہیمی ٗ سابق اسٹنیٹ رجسٹرار ٗ امتیاز شاہ ٗ جواد شاہ ٗ خالد محمود کیانی ٗ شاہد جمیل اور محمد ریاض شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ زندگی کا بیشتر اور بہترین حصہ کسی ادارے کے لئے وقف کردینے والے اساتذہ ٗ آفیسرز اور کارکن ادارے کے محسن ہوتے ہیں اور جو ادارے اپنے محسنوں کو عزت و تکرم نہیں دیتے وہ ادارے ناکام رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات کو نہ صرف یاد رکھے گی بلکہ ان کی خدمات سے مستفید بھی ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین ہفتوں کے اندر اوپن یونیورسٹی میں تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ ریٹائرڈ ملازمین سینٹر کام شروع کردے گا۔ وائس چانسلر نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو یونیورسٹی کی شیلڈز اور تخائف پیش کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر ٗ سہیل نذیر رانا اور جنرل سیکریٹری ٗ ملک توقیر احمد خان نے کہا کہ ریٹائرز ملازمین کی خدمات یونیورسٹی کا سرمایہ ہے اور ہم اس سرمایہ سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حال میں ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرز ٗ اساتذہ اور کارکنوں کی خدمات کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تقریب کے احتتام پر ایک ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes