گوجرانوالہ میں ڈیڑھ سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق

Published on May 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

77
گوجرانوالہ( یوا ین پی) گوجرانوالہ میں محنت کش کی ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے،ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ میں بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔ہفتہ کوگوجرانوالہ کے علاقہ اعوان چوک کے رہائشی محنت کش کی ڈیڑھ سالہ بیٹی مقدس میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے،بیماری سے بچی کی دونوں ٹانگیں ٹیڑھی ہیں،اور وہ چلنے پھرنے سے بھی متاثر ہے،سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے مذید ٹیسٹ کروانے کی تجویز بھی دی ہے،سول اسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے والدین کو پولیو ویکسین دیکر اسپتال میں مذید علاج کرنے کی بجائے گھر بھیج دیا۔۔والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلائے گئے تھے۔والدین کا کہنا ہے کہ وہ بچی کو لیکر اسپتال کے چکر کاٹ رہے ہیں،لیکن انہیں پولیو ویکسین کا ڈبہ پکڑا کر گھر بھیج دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme