حب: صدر مملکت کے بیٹے کے قافلے کے قریب دھماکا، تین افراد جاں بحق

Published on May 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

280923_80711566حب(یواین پی) حب میں آر سی ڈی شاہراہ پر صدر ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے تاہم صدر مملکت کے بیٹے سلیمان محفوظ رہے۔دھماکا اس وقت ہوا جب صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلیمان ممنون اپنے قافلے کے ہمراہ فارم ہاؤس سے واپس آ رہے تھے۔ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ واقعہ میں سلیمان ممنون کے سکواڈ میں شامل موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تاہم وہ خود محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد راہگیر تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حکام موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے انہیں بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme