سید علی گیلانی کی سوپور میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت

Published on May 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 565)      No Comments
77
سری نگر (یو این پی) مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے سوپور میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی نے ایک بیان میں حملے پر دکھ ، افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گردی کی ایک کارروائی ہے اور جس میں جو بھی ملوث ہو وہ اسلام ازور انسایت کا دشمن ہے اور کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ادھر جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔سوسائٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ ہم مسلسل ریاستی اداروں کی طرف سے شہریوں پر حملوں کا معاملہ اٹھاتے رہے ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 25برس کے دوران بہت سے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اورپولیس بیشتر حملوں کی تحقیقات میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جدوجہدآزادی کوکمزور اورو بدنام کرنے کیلئے دہشت گرد گروپوں کو بڑھاوا دینے کی بھارتی پالیسی کے تناظر میں ہمیشہ مجرموں کے خلاف کارروائی مشکل امر رہا ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes