نیکی کی راہ

Published on June 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 903)      No Comments

تحریر انعم عاطف images
مجهے ایک بات کی سمجھ نہیں آ رہی ہم کیا تهے اور کیا ہو گئے ہے
آج کل ایک دو نہیں لاکھوں لوگ فس بک استعمال کر رہے ہے اور ہم ہے بهی الحمداللہ مسلمان اور ہم کیا ثابت کرنا چاہتے ہے اور اپنی پہچان دنیا بهر میں کیا کروا رہے ہے غلط میسج اور مختلف لڑکیوں کی تصویریں اپلوڈنگ کرتے ہے کبهی ہم نے سوچا ہے کہ وہ بهی کسی کے گهر کی عزت ہے کسی کی بیٹی کسی کی بہن کسی کی ماں اور کسی کی بیوی ہے وہ ان کی تصویریں اپلوڈنگ کرتے ہے ہم یہی بات کبهی ہم نے اپنے بارے سوچی ہے کہ بہن بیٹی ماں اور بیوی ہمارے گهر میں بهی ہے اگر کوئی ان کی تصویریں بنا کر فس بک پر اپلوڈنگ کرے تو پهر آپ پر اور آپ کے دل پر کیا گزرے گی میں یہ نہیں کہتی کہ فس بک استعمال کرنے والے سبھی یہ کرتے ہے مگر ایسے لوگوں کی تعداد اب پاکستان میں بہت زیادہ ہو چکی ہے فس بک پر چند دن باتیں کرکے آپ میری بہن ہو میں ہمیشہ آپ کی عزت و احترام اپنی بہن کی طرح کرتا ہوں آپ میری بیٹی ہو پهر کچھ دنوں بعد پیاری سی آپی جی بیٹی جی میں آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں بس ایک بار دیکھ لوں اپنی بہن یا بیٹی کو بس اور یہ میرا وعدہ ہے اپنی بہن یا بیٹی سے کہ آپ تصویر ارسال کرے میں دیکھ کر اسی وقت ڈلیٹ کر دوں گا میرا وعدہ ہے اپنی بہن یا بیٹی سے کیا کبهی تصویر مانگنے والے نے اپنی بیٹی یا بہن کی تصویر کسی کو ارسال کی ہے افسوس ہوتا ہے مجهے ایسے لوگوں پر اور مجهے یہ سمجھ نہیں آتی لوگوں کی جس کو اس بات پر منع کیا جائے تو اگے سے یہی جواب آتا ہے کہ ہم نے تو انٹرنیٹ سے یہ تصویر لی ہے خدا کے بندوں انٹرنیٹ پر کیسے آئی ہے وہ تصویر کبهی سوچا ہے اس بارے میں ہم میں سے ہی کچھ لوگ شادی اور مختلف پروگراموں میں لڑکیوں کی تصویریں اور ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرتے ہے اور ایک جواب سمجھانے والے کی طرف سے لازمی آتا ہے کہ تم اتنے ہی مسلمان ہو تو تم کیوں فس بک استعمال کرتے ہو فس بک استعمال کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جو بهی فس بک استعمال کرتا ہے وہ غلط ہی ہے ہاں اگر کچھ غلط ہے تو وہ ہے ہماری سوچ اور نظریہ اور فس بک پر ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے مگر یہاں پر ایک بات بہت زیادہ عام ہے اور وہ ہے ہمارے الفاظ جو سامنے والے کو بتا دیتے ہے کہ ہمارے ماں باپ نے ہماری کیسی پرورش اور تربیت کی ہے اور چند دن باتیں کرنے کے بعد صحیح معنوں میں اپنی اوقات دیکھا دیتے ہے کہ ہم کس اوقات کے مالک ہے ہم یہاں فس بک پر ایک دوسرے کے کچھ نہیں لگتے مگر سب کچھ ہمارے الفاظ ہے جو ہم ادا کرتے ہے اور ایک دوسرے کو ایک ساتھ جوڑ کر ہمیں رکهتے ہے ہم مسلمان ہے اور میرا تو یہ یقین ہے کہ اگر میں کوئی بهی غلط چیز اپلوڈ کروں گی تو جو اس میسج تصویر یا ویڈیو سے غلط سبق لے گا دیکهنے والے کو تو گناہ ہو گا ہی ہو گا مگر اس کو میسج تصویر یا ویڈیو پہنچانے تک ہمارا بهی تو ہاتھ ہے نا اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بهی گناہ ہوتا رہے گا جو جو بهی اس کو دیکھے گا آج ہماری فس بک پر جو بهی ہے غلط یا صحیح اگر کل کو ہم انتقال کرگئے اور ہماری فس بک کا پاسولڈ کسی کو نہیں پتہ اور پهر یہ فس بک ساری عمر چلتی رہے گی اس ہر بری چیز کو جو بهی دیکهے گا اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بهی گناہ ہوتا رہے گا اور یہی گناہ ہمیں جہنم میں لے جائینگے دوستوں اپنی آج کی زندگی سے بہتر ہے اگے کی زندگی کے بارے سوچوں اور وہ کام کرے جو ہمیں جہنم میں نہیں جنت میں لے کر جائیں میری تو یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیکی کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes