قاری رفیع اللہ ہزاروی کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کا ہنگامی اجلاس

Published on June 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

11282118_491242361024975_1914175041_n
طائف(بیورو چیف زکیر احمد بھٹی )جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کا ہنگامی اجلاس قاری رفیع اللہ ہزاروی کی زیر صدارت طائف میں منعقد ہوا جس میں پورے سعودی عرب سے جے یو ایف کے مجلس عمومی کے ارکان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے دمام مسجد میں خودکش دھماکے کی بهرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اسطرح کی کارروائیوں کے ذریعے سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جبکہ دہشت گرد بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ اسلام کے زریں اصولوں کے خلاف ہے مملکت میں پیش آنے والے یہ واقعات المناک ہیں انسانیت سوز مذہبی اصول اور روایاتِ کے بالکل منافی ہیں ہم ایسے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں سعودی عرب ایک پرامن ریاست ہے لیکن اسلام دشمن عناصر حجاز مقدس کے گرد گھیرا تنگ کرکے سعودی عرب کو اندرونی طور پر نشانہ بنا رہے ہیں عالم اسلام کے دو روحانی اور ایمانی مراکز یہاں ہیں اسی تناظر میں دیکھا جائے تو سعودی عرب کا داخلی استحکام اور امن و امان اسلامی دنیا کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے ضرورت اس امر کی ہےکہ تمام اسلامی قیادت حرمین شریفین کے تحفظ اور لاحق خطرات کا سامنا کرنے کے لیے آپس میں متحد و متفق ہو کر داخلی تنازعات اور مسائل سے منہ موڑ کر اسلام کے ان مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا اس سے انشاءاللہ تعالیٰ دشمن اسلام کو شکست ہو گی اجلاس میں جمعیت علماء سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالرزاق واسو. نائب امیر مولانا شمس الحق .حافظ ذاکرجزبی. قاری گل زمین دلشیانی.مولانا قاری محمدعثمان. مولانا حنیف اللہ. اور بهائی طاہر نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر دمام مسجد کے شہدا اور زخمیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes