حکومت نےبہترین،عوام دوست،متوازن بجٹ پیش کیا،وزیراعلیٰ پنجاب

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

5
لاہور (یواین پی) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بہترین،عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف  نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملک کی تاریخ کا بڑا ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے، غریب اورعام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبے بجٹ کی ترجیحات ہیں غریب عوام کے فلاحی پروگراموں کےلئےاربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کےلئے ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے ہیں اور چھوٹے کسانوں کو شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل لگانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ ملک کی معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بہترین اور متوازن بجٹ پیش کرنے پروزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارک باد بھی پیش کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes